اردو

urdu

وجے دوس : بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر بیٹن ریلے ریس منعقد

By

Published : Dec 14, 2020, 3:09 PM IST

اس دوڑ میں جوانوں نے زیادہ سے زیادہ شرکت کی۔ ہر ایک جوان اپنی پوری طاقت کے ساتھ 400 سے 500 کلو میٹر تک دوڑا۔

kargil war memorial
kargil war memorial

بارڈر سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے 1971 کی جنگ میں پاکستان پر فتح کا جشن منانے کے لئے اتوار کی رات راجستھان میں بارڈر پر بیٹن ریلے ریس کا انعقاد کیا، جس نے 11 گھنٹوں میں 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

اس جنگ میں شامل جنگجوؤں کو یاد کرنے اور ان کے اعزاز کے لئے بارڈر سیکیورٹی فورس نے انوپ گڑھ کے اے پی جے عبد الکلام اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اتوار کی رات بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار تاربندی کے ساتھ ساتھ کچی پکی سڑکوں اور ریت کے ٹیلوں کو عبور کرتے ہوئے صرف 11 گھنٹوں میں 180 کلومیٹر کے راستے کو عبور کرکے کیلاش چوکی پر پہنچے۔

اس دوڑ میں جوانوں نے زیادہ سے زیادہ شرکت کی۔ ہر ایک جوان اپنی پوری طاقت کے ساتھ 400 سے 500 کلو میٹر تک دوڑا۔ یہ جوان پیر کے روز انوپ گڑھ کے اے پی جے عبد الکلام اسٹیڈیم میں پہنچے۔ یہاں بھارت پاکستان جنگ میں بارڈر سیکیورٹی فورس میں شامل فوجیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے بارڈر سیکیورٹی فورس کے دیگر اہلکاروں، جنرلوں اور افسران کے سامنے جنگ کے تجربات بھی شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیے
جامعہ کے طلبا کو کسانوں نے واپس بھیجا

بارڈر سیکیورٹی فورس کے متعدد سینئر افسران بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ 1971 میں 3 دسمبر سے 16 دسمبر تک بھارت اور پاکستان کے مابین زبردست جنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details