اردو

urdu

By

Published : May 28, 2023, 6:48 AM IST

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن یونان میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا اختیار ملا

عالمی تاریخ میں 28 مئی کے چند اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن سنہ 1952 میں یونان میں خواتین کو حق رائے دہی کا اختیار ملا۔

Today in History
Today in History

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 28 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

1414- خضر خان نے دہلی کے تخت پر قبضہ کیا اور سید خاندان کی بنیاد رکھی۔

1674 - جرمنی کی پارلیمنٹ نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1883 - مشہور مجاہد آزادی ونائک دامودر ساورکر کی پیدائش ہوئی۔

1908 ۔ جاسوسی ناول جیمز بانڈ کے مصنف ایان فلیمنگ کی پیدائش ہوئی۔

1918 - آذربائیجان آزاد ہوا اور خود کو جمہوری ملک قرار دیا۔

1923 – مشہور اداکار اور تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ کی پیدائش ہوئی۔19

40 - دوسری جنگ عظیم کے دوران بیلجیئم نے جرمنی سے شکست تسلیم کی۔

1952 - یونان میں خواتین کو حق رائے دہی کا اختیار ملا۔

1956 - فرانس نے اپنی تمام ہندوستانی نوآبادیات بھارت کو سونپی۔

1959ء امریکہ نے دو بندروں کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا۔

1961 - انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا۔

1963 - خلیج بنگال میں آئے سمندری طوفان سے تقریباً 22 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔

1964 - بالی ووڈ کے مشہور فلمساز اور ہدایت کار محبوب خان کا انتقال ہوا۔

1965 - دھنباد میں دھوری کان میں آگ اور دھماکے سے 400 افراد ہلاک ہوئے۔

1971 - وویت روس نے مریخ پر اترنے والا پہلا خلائی جہاز مارس ۔ 3 لانچ کیا۔

1989 - مارتھاکاولی ڈیوڈ بھارت کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون عیسائی پادری بنیں۔

1996 - روس نے باغی صوبے چیچنیا کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے پر اتفاق کیا۔

1996- بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے استعفیٰ دیا۔

1998 - پاکستان نے پہلا ایٹمی تجربہ کیا۔

2002 - نیپال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

2008 - نیپال میں 240 سال سے جاری بادشاہت کا خاتمہ ہوا۔

2008 - امریکہ نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے چار رہنماؤں پر مالی پابندیاں عائد کیں۔

2010 - مغربی بنگال کے مغربی مدنا پور ضلع میں ہوئے ٹرین حادثے میں کم از کم 141 مسافروں کی موت ہو گئی۔

2012 - بھارتی سیاست دان ملائم سنگھ یادیو کو لندن میں 'انٹرنیشنل جیوری ایوارڈ ' سے نوازا گیا۔

2016- بھارتی اداکار سریش چٹوال کا انتقال ہوا۔یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details