اردو

urdu

CCI Imposes Fine on Apollo Tyres: ٹائر مینوفیکچررز پر بازار کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے الزام میں 1788 کروڑ روپے کا جرمانہ

By

Published : Feb 3, 2022, 8:32 AM IST

کمیشن نے 31 اگست 2018 کو ان کمپنیوں کے خلاف حتمی حکم جاری کیا تھا اور جس میں ان کمپنیوں اور ان کی ایسوسی ایشن آٹوموٹیو ٹائر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے ٹی ایم اے) پر عام بازار میں فروخت ہونے والے کراس پلائی / بایس ٹائروں کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافہ کرنے اور بازار میں پروڈکشن اور سپلائی کو محدود اور کنٹرول کرنے کے لیے ایک گروہ میں کام کرتے ہوئے مسابقتی ایکٹ، 2002 (ایکٹ) کے سیکشن 3(1) اور دیگر سیکشنز کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دیا تھا۔ CCI Imposes Fine on Apollo Tyres MRF, Other Tyre Makers for cartelisation

ٹائر
ٹائر

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے پانچ بڑی ٹائر کمپنیوں اور ان کے کنسورشیم پر مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کل 1788 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ CCI Imposes a Collective Penalty of Rs 1,788 Crore on five Tyre Manufacturers


کمیشن کی طرف سے بدھ کو جاری ایک ریلیز کے مطابق، ان کمپنیوں میں اپولو ٹائرز لمیٹڈ، ایم آر ایف لمیٹڈ، سی ای اے ٹی لمیٹڈ، جے کے ٹائر اینڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، برلا ٹائرز لمیٹڈ اور ان کی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

کمیشن نے 31 اگست 2018 کو ان کمپنیوں کے خلاف حتمی حکم جاری کیا تھا اور جس میں ان کمپنیوں اور ان کی ایسوسی ایشن آٹوموٹیو ٹائر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے ٹی ایم اے) پر عام بازار میں فروخت ہونے والے کراس پلائی / بایس ٹائروں کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافہ کرنے اور بازار میں پروڈکشن اور سپلائی کو محدود اور کنٹرول کرنے کے لیے ایک گروہ میں کام کرتے ہوئے مسابقتی ایکٹ، 2002 (ایکٹ) کے سیکشن 3(1) اور دیگر سیکشنز کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دیا تھا۔

سی سی آئی کے مذکورہ حکم کے خلاف اپیل پر مدراس ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق، اس حکم کو سیل بند لفافے میں رکھا گیا تھا۔ مدراس ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے 6 جنوری 2022 کو مذکورہ رٹ اپیل کو خارج کر دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details