کوشامبی: ایس ٹی ایف نے امیش پال قتل کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں ضلع سے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں افراد عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کے واٹس ایپ گروپ 'شیر عتیق' سے وابستہ تھے۔ اسد اس گروپ کا ایڈمن تھا۔ اس گروپ میں 14 اضلاع کے 56 لوگ شامل تھے اور آپس میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے۔ پولس ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے۔
امیش پال قتل کیس میں مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد کا نام سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قتل سے پہلے اسد کا 'شیر عتیق' کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ چلتا تھا۔ امیش پال قتل کیس سے پہلے اسے ڈلیٹ کر دیا گیا تھا۔ لیکن، ایس ٹی ایف نے اس کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کی مانیں تو گروپ کے ممبران واٹس ایپ کالنگ کے ذریعے جڑے ہوئے تھے۔ اس میں پریاگ راج کا رہنے والا ابو زید بھی شامل تھا۔ اس وقت ابو زید اپنے نانا کے ساتھ ضلع کے کوکھراج کوتوالی کے سیہوری گاؤں میں رہ رہا تھا۔