ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل علاقے بھیونڈی میں واقع سنی جامع مسجد کوارٹر گیٹ ٹرسٹ کی جانب سے رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری کو ایک خط لکھ کر بھیونڈی برانچ کے رضا اکیڈمی کے صدر شکیل رضا پر غیر قانونی قبضے کا الزام عائد کیا ہے اور انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں ٹرسٹ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ شکیل رضا سے یہ جگہ خالی کرانے کے لئے کہا گیا جس پر انہوں نے 2010 میں فوت ہوئے ایک ٹرسٹی محمد طاہر کے نام کے فرضی دستاویز بنا کر اس پر قبضہ کیا ہے۔ اپنی شکایت میں ٹرسٹ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ جس جگہ کو شکیل رضا نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا ہے، اس جگہ پر شکیل رضا غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دتے ہیں اور اس جگہ پر دیر رات خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ Serious allegations against Shakil Raza, president of Bhiwandi Raza Academy
Allegations Against Shakil Raza: بھونڈی رضا اکیڈمی کے صدر شکیل رضا پر سنگین الزامات
بھیونڈی سنی جامع مسجد کوارٹر گیٹ ٹرسٹ نے رضا اکیڈمی کے علاقائی صدر شکیل رضا پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ پر شکیل رضا نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا ہے، اس جگہ پر وہ غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دیتے ہیں اور اس جگہ پر دیر رات خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ Allegations Against Shakil Raza
ٹرسٹ نے حال ہی میں شکیل رضا اور ایک کالج کی لڑکی سے فون پر بات چیت کے کچھ وائرل آڈیو کا ذکر کر کے سنیت کو بدنام ہونے سے بچانے کی اپیل کی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس بارے میں شکیل رضا سے بات کی تو انہوں نے خبر نشر نہ کرنے کی التجا کی۔ وائرل آڈیو کلپ سے متعلق سوال کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو فرضی ہے، تاہم بعد میں انہوں قبل کیا کہ یہ آواز انہیں کی ہے لیکن آڈیو کو توڈ مروڈ کر پیش کیا گیا ہے۔
ٹرسٹ نے رضا اکیڈمی سے اس بات کی التجا کی ہے کہ اگر سنیت کو بدنام ہونے سے بچانا ہے تو فوری طور پر شکیل رضا کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگائی جائے۔ واضح رہے کہ شکیل رضا کے خلاف بھیونڈی میں کئی معاملے درج ہیں، جس میں فسادات برپا کرنے اور پولیس اہکاروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے جیسے سنگین معاملات درج ہیں۔