اردو

urdu

By

Published : Nov 23, 2022, 7:10 PM IST

ETV Bharat / bharat

Punjab Dengue Cases پنجاب میں اب تک ڈینگو کے 9559 معاملے درج

پنجاب کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر چیتن سنگھ جوڑا ماجرا نے گجرات میں انتخابی مہم کے دوران ڈینگو اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اب تک ڈینگو کے 9559 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگو اور ملیریا وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت نوٹیفائڈ بیماریاں ہیں اور اس کے مطابق ریاست پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کو ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی اطلاع دینا ضروری ہوتا ہے۔ Dengue Cases In Punjab

Etv Bharat
Etv Bharat

چنڈی گڑھ: پنجاب کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر چیتن سنگھ جوڑاماجرا نے گجرات میں انتخابی مہم کے دوران ڈینگو اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اب تک ڈینگو کے 9559 معاملے درج کئے گئے ہیں۔Dengue Cases In Punjab

چیتن سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں میں سے 8323 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب ڈینگو کے صرف 1206 فعال مریض ہیں۔ اس سال ڈینگو سے 16 افراد کی موت ہوئی جبکہ گزشتہ سال ڈینگو سے 55 اموات ہوئی تھیں۔ اس وقت صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تیاریوں میں کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے ریاست میں ڈینگو سے بچاؤ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔

جوڑا ماجرا نے کہا کہ ڈینگو اور ملیریا وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت نوٹیفائڈ بیماریاں ہیں اور اس کے مطابق ریاست پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کو ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی اطلاع دینا ضروری ہوتی ہے تاکہ ڈینگو کے کسی بھی معاملے میں محکمہ کی طرف سے وقت پر کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ محکمہ بلدیات اور دیہی ترقیات کے ساتھ مل کر فوگنگ کو تیز کرنے کے لئے کہا اور ڈینگو سے بچاؤ کے لیے بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Dies Of Dengue In kolkata راجرہاٹ میں ڈینگو سے ایک اور شخص کی موت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details