اردو

urdu

By

Published : Aug 27, 2021, 1:02 PM IST

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: کواڑی گوڑہ قبرستان پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ حیدرآباد و سکندر آباد میں قبرستان کی کافی کمی ہے، حکومت قبرستانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کرتی ہے وہیں دوسری جانب قبرستان پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کی کوشش کررہی ہے۔

kawari-godra-cemetery
kawari-godra-cemetery

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سکندر آباد کے علاقے کواڑی گوڑہ میں واقع قبرستان کی اراضی پر ریاستی حکومت ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر سرینواس یادو اور وقف بورڈ چرمین محمد سلیم نے دورہ کرتے ہوئے ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔

وقف بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق اس قبرستان کے تحت تقریباً 71.455 مربع گز ارضی پر ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کے تحت ڈبل بیڈ روم بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

kawari-godra-cemetery

اس ضمن میں سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشا اور کانگریس رہنما عثمان بن محمد الہاجری نے کواڑی گوڑہ قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے، مزید اراضی پر حکومت ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات میں کوئی مسلمانوں کو مکانات نہیں ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔تلنگانہ: تُمکنٹہ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا


عثمان بن محمد الہاجری نے کہا کہ حیدرآباد و سکندرآباد میں قبرستان کی کافی کمی ہے، حکومت قبرستانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کرتی ہے وہیں دوسری جانب قبرستان پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کی کوشش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details