پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ایک جانب تو حکومت دعوی کرتی ہے کہ عوامی مفاد میں ترقی کی راہ ہموار بنائی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت کی بلڈوزر پالیسی عوام کے سامنے ایک اہم مسلہ ہے۔ بلڈوزر پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ماں بیٹی کو مرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا، جس کہ پوری ذمہ داری انتظامیہ و حکومت کی ہے۔ انہوں نے کانپور وقوعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹی کی موت نے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا انکشاف کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت کا ڈریم پروجکٹ بلڈوزر پالیسی کے سبب کانپور دیہات کے مڑولی گاوں میں ماں بیٹی کی دردناک موت عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔بلڈوزر سے کتنے بے گناہوں کو روندہ جارہا ہے ،جس کے شکار غریب و کمزور لوگ ہیں ،جبکہ بی جے پی سے وابستہ لوگوں کے ذریعہ کیا گیا غیرقانونی قبضہ کسی سے مخفی نہیں ہے ،مگر حکومت ان پر بلڈوزر نہیں چلا رہی ہے۔