اردو

urdu

By

Published : Jun 17, 2022, 4:16 PM IST

Updated : Jun 17, 2022, 8:23 PM IST

ETV Bharat / bharat

Namaz Juma Offered Peacefully: ملک بھر میں نماز جمعہ پُرامن طریقے سے ادا

اہانت رسول معاملے میں گذشتہ جمعہ کو ہوئے احتجاجی مظاہرے اور تشدد کے بعد ملک بھر میں مساجد انتظامیہ مسلسل اس کوشش میں مصروف نظر آئیں کہ جمعہ کی نماز کے بعد کوئی احتجاج اور تشدد نہ ہو۔ مساجد انتظامیہ کی کوشش کا نتیجہ یہ نکلا کہ جمعے کی نماز کے بعد ضلع بھر میں کوئی تشدد کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ Namaz Juma Offered Peacefully All over India

peacefully offered namaz juma all over india
پر امن طریقے سے ادا کی گئی جمعے کی نماز

بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں جمعہ کی نماز امن و امان کے ساتھ ادا کی گئی۔ ضلع میں کہیں سے بھی کسی بھی قسم کے واقعہ کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ پر امن ماحول میں جمعہ کی نماز مکمل ہونے سے انتظامیہ اور مساجد منتظمین نے راحت کی سانس لی۔ اس کے لیے انتظامیہ نے مسجد منتظمین اور علما کا، جب کہ مسجد منتظمین نے انتظامیہ کا شکر ادا کیا۔ Namaz Juma Offered Peacefully All over India

ویڈیو

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اہانت رسول معاملے میں ملک بھر سے احتجاجی مظاہرے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔ اس دوران پتھراؤ اور تشدد کے خبریں بھی موصول ہوئی تھیں۔ وہیں جمعے کی نماز کے بعد کوئی پرتشدد مظاہرہ نہ، اس کے لیے مساجد انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں سے جمعے کے دن کے تقدس کا لحاظ رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آئے، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کی مسلسل اپیل کی گئی۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے گذشتہ کئی روز سے میٹنگز اور دیگر کوششوں میں مصروف تھی، جس کے نتیجے میں جمعہ کی نماز کے بعد کہیں سے بھی تشدد کی خبر نہیں ہے۔

ویڈیو

جے پور:جے پور کی مساجد میں بھی جمعے کی نماز پر امن طریقے سے ادا کی گئی۔ اس دوران اہانت رسول معاملے میں دستخط مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔ دستخط مہم کے ذریعے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اہانت رسول معاملے میں ملزم نوپور شرما اور نوین جندل کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ No Protest after Namaz Juma All over India

پرامن طریقے سے علی گڑھ میں نماز جمعہ ادا کی گئی

علی گڑھ:ضلع علیگڑھ پولیس کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق علی گڑھ شہر اور آس پاس کے گاؤں دیہات سے نماز کے دوران یا نماز کے بعد کسی بھی طرح کے تشدد کی کوئی خبر موصل نہیں ہوئی ہے۔ سبھی مقامات پر پر امن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی اور ملک کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں مانگی۔ وہیں فوج میں بھرتی سے متعلق مرکزی حکومت کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف علی گڑھ میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

ویڈیو

مظفرنگر:مظفرنگر میں بھی جمعہ کی نماز پر امن طریقے سے ادا کی گئی ہے، حالانکہ جمعہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ نظر آئی، مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے میں ڈرون کیمرے سے نگرانی کی گئی، سبھی مرکزی چوک چوراہوں اور مساجد کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، وہیں ضلع انتظامیہ و پولیس کے اعلی اہلکار مسلسل گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔

Last Updated : Jun 17, 2022, 8:23 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details