اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2023, 4:46 PM IST

ETV Bharat / bharat

Mumbai Local Train Services Affected ممبئی میں لوکل ٹرین خدمات متاثر، بوریولی کے قریب تکنیکی خرابی

بوریولی کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے لوکل ٹرین خدمات متاثر ہونے کے بعد مسافر مشتعل ہو اٹھے۔ ممبئی میں ویسٹرن ریلوے کی مضافاتی خدمات متاثر ہونے سے مسافروں کو دشواری پیش آرہی ہے۔

ممبئی میں لوکل ٹرین خدمات متاثر، بوریولی کے قریب تکنیکی خرابی
ممبئی میں لوکل ٹرین خدمات متاثر، بوریولی کے قریب تکنیکی خرابی

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کےممبئی میں ویسٹرن ریلوے کی مضافاتی خدمات متاثر ہونے سے مسافروں کو دشواری پیش آرہی ہے۔ بوریولی کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے خدمات متاثر ہونے کے بعد مسافر مشتعل ہو اٹھے۔ دراصل پریمیم اے سی ٹرینوں سمیت پھنسے ہوئے ٹرینوں میں مسافروں نے شکایت کی کہ ٹرین کے اندر اسپیکر سے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور وہ الجھن میں ہیں۔

ویسٹرن ریلوے کی مضافاتی خدمات بدھ کی صبح دہیسر اور بوریولی کے درمیان اوور ہیڈ تاروں کے ٹوٹنے کے بعد منقطع ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹرینیں روک دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والی ٹرینوں میں سے ایک اے سی لوکل تھی۔ پریمیم اے سی ٹرینوں سمیت پھنسے ہوئے ٹرینوں کے مسافروں نے شکایت کی کہ ٹرین کے اندر موجود لاوڈاسپیکرسے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی اور وہ الجھن میں پڑ گئے تھے۔

اس موقع پر ایک مسافر نے کہاکہ "ہم 30 منٹ سے بوریولی-دہیسر کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ اے سی بھی کام نہیں کر رہا تھا، اس پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا تھا۔ یہاں سے کوئی دوسری ٹرین نہیں پکڑ سکتے، کیونکہ اسے دور دراز کے علاقے میں روکا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے کابدترین انتظام ہے اور مسافر ٹکٹوں کے لیے بھاری رقم ادا کر رہے ہیں۔ایک اور مسافر آدتیہ دویدی نے کہا کہ ٹرین کے اندر بہت گرمی اور دم گھٹ رہا ہے۔''

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: تکنیکی خرابی کے سبب ریلوے روٹ متاثر

ویسٹرن ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ "اوور ہیڈ تار صبح 10.02 بجے دہیسر اور بوریولی کے درمیان ٹوٹ گیا۔ تین ٹرینیں رکی ہوئی ہیں۔ دیگر کا رخ موڑ دیا جا رہا ہے۔یعنی ان ٹرینوں کو سست رفتار لائن پر چلایا گیا ہے۔''

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details