اردو

urdu

By

Published : Nov 29, 2022, 10:23 PM IST

ETV Bharat / bharat

Danish Ansari Slams Azam Khan اعظم خان مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، دانش آزاد انصاری

اقلیتوں کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ رام پور کے لوگ جانتے ہیں کہ وہ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ جب ان کے پاس اقتدار اور کرسی تھی تو انہوں نے رام پور کے لوگوں کو خون کے آنسو رلایا۔ رام پور کے لوگ ان آنسوؤں کا حساب لیں گے۔ Danish Ansari Slams Azam Khan

اعظم خان مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، دانش آزاد انصاری
اعظم خان مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، دانش آزاد انصاری

رامپور: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ جلسہ کر رہے ہیں اور اس دوران کسی نے انہیں جھوٹا کہہ دیا، جس پر وہ غصے میں آگئے اور اسٹیج سے ہی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے غیرت آواز بتا اور کیا دینا چاہتا ہے تو، ات زمانہ کے کینسر، اے زلت و خواری کے علم بردار، بتا اس شہر کو اور کیا دینا چاہتا ہے۔ Minister danish azad ansari slams azam khan

مزید پڑھیں:۔Rampur By Election 2022 ظلم کی داستاں بیاں کرتے کرتے رو پڑے اعظم خان

اعظم خان مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، دانش آزاد انصاری

دوسری جانب اقلیتوں کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ رام پور کے لوگ جانتے ہیں کہ وہ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ جب ان کے پاس اقتدار اور کرسی تھی تو انہوں نے رام پور کے لوگوں کو خون کے آنسو رلایا۔ رام پور کے لوگ ان آنسوؤں کا حساب لیں گے۔ میں نے بھی سنا ہے کہ کل جب وہ اسٹیج سے دوبارہ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے تو اسی دوران کسی نے انہیں پیچھے سے جھوٹا بھی کہا۔ اس کے بعد اعظم خان نے جس طرح کے الفاظ استعمال کیے، وہ آج سب کے سامنے ہے۔ درحقیقت ایس پی رہنما اعظم خان نے پیر کو محلہ نالہ پال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر بھی سخت نشانہ لگایا۔ انہوں کہا کہ بہت سی حکومتیں آئیں اور ہماری حکومتیں بھی آئیں لیکن اس میں امن اور محبت تھی اور ایک دوسرے کا احترام بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ حکومتوں کا کام گھروں کے دروازے توڑنا اور خواتین کے منہ پر تھپڑ مارنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details