اردو

urdu

By

Published : Sep 9, 2022, 7:57 AM IST

ETV Bharat / bharat

Man Arrested For Threatening To Explode Mosque مسجد کو بم سے اُڑادینے اور امام کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

اترپردیش پولیس نے مسجد کو بم سے اُڑانے اور امام کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے قبول کیا کہ اس نے ہی دھمکی آمیز لیٹر مسجد کی دیوار پر آویزاں کیا تھا۔ ملزم نے اپنے اقرارنامہ میں بتایا کہ امام نے عید میلادالنبی کے موقع پر نکلنے والے جلوس میں ڈی جے بجانے سے منع کردیا تھا، جس سے وہ کافی ناراض ہوگیا تھا۔Threatening To Explode Mosque

مسجد کو بم سے اُڑانے اور امام کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
مسجد کو بم سے اُڑانے اور امام کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے قلعہ تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد کو بم سے اُڑانے اور امام کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی، جس پر پولیس نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو جامع مسجد کی دیوار پر دھمکی آمیز ایک لیٹر چسپاں کیا گیا تھا جس میں مسجد کو بم سے اُڑانے اور امام مفتی خورشید عالم کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کی اور جلد ہی اس سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح قلعہ کے رہنے والے محمد صمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے جب ملزم سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی تو ملزم نے قبول کیا کہ اس نے ہی دھمکی آمیز لیٹر مسجد کی دیوار پر آویزاں کیا تھا۔ ملزم نے اپنے اقرارنامہ میں بتایا کہ امام نے عید میلادالنبی کے موقع پر نکلنے والے جلوس میں ڈی جے بجانے سے منع کردیا تھا، جس سے وہ کافی ناراض ہوگیا تھا۔Man Arrested For Threatening To Explode Mosque and shoot the imam

ABOUT THE AUTHOR

...view details