اردو

urdu

By

Published : Sep 30, 2021, 12:26 PM IST

ETV Bharat / bharat

Corona Update:بھارت میں کورونا کے 23,529 نئے کیسز، 311 اموات درج

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23,529 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 311 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Corona Update
بھارت میں کورونا کے 23,529 نئے کیسز، 311 اموات درج

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,37,39,980 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,48,062 اموات ہوچکی ہیں۔

اس دوران کورونا سے 28,718 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,30,14,898 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 2,77,020 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 88,34,70,578 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال ایک نظر میں:۔

کل کیسز:3,37,39,980

فعال کیسز:2,77,020

کل صحتیاب افراد:3,30,14,898

اموات کی تعداد:4,48,062

کل ویکسینیشن:88,34,70,578

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں آج کا دن

ABOUT THE AUTHOR

...view details