1- برج حمل۔Aries
( 21 مارچ تا 20 اپریل)
آج آپ کو نئے کام کی ترغیب ملے گی۔ تاہم، آپ کے خیالات میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے آپ کچھ معاملوں میں الجھن محسوس کر سکتے ہیں۔ نوکری یا کاروبار میں مسابقت کا ماحول رہے گا۔ کچھ مختصر سفر کے امکانات ہیں۔ بھائی بہنوں کے ساتھ خوشی خوشی وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔بے جا گفتگو سے پرہیز کریں۔
2- برج ثور Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
آج آپ کو مکمل طور پر سنجیدگی برتنے کی ضرورت ہے، ورنہ اچھے مواقع بھی ضائع ہوسکتے ہیں۔ سفر کا ارادہ نہ کریں تو بہتر ہوگا۔ آپ کو بھائی بہنوں سے محبت اور تعاون ملے گا۔ فنکاروں، کاریگروں اور ادیبوں کو اپنی صلاحیت ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ صحت اچھی رہے گی۔ مخالفین کو شکست ہوگی۔ آج صحت اچھی رہے گی۔ طلبہ کو مطالعے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
3- برج جوزا Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
آج آپ کے دن شروعات کافی اچھی ہوگی۔ دوستوں اور کنبہ کے ساتھ پسندیدہ کھانا کھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ باہر جانے کا بھی ارادہ کرسکتے ہیں۔ معاشی فائدے بھی ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی طرح کے منفی جذبات کو دماغ میں داخل نہ ہونے دیں۔ تمام حالات میں ذہن کو قابو میں رکھیں۔محبت کی زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے جلدی نہ کریں۔ اگر ضروری نہ ہو تو آج سفر نہ کریں۔
4- برج سرطان Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
آج زیادک خرچ کا امکان ہے۔گھر والوں سے اختلاف کے سبب خاندانی ماحول بہت اچھا نہیں رہ سکتا ہے۔ذہن میں غیر یقینی کیفیت کے سبب ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ذہن الجھا رہے گا۔ زیادی بات چیت سے گریز کریں۔ کسی سے جھگڑا معاملات کو خراب کرسکتا ہے۔ اگر آپ معاملات کو واضح کرکے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو کامیابی ملے گی۔ صحت کے بارے میں لاپرواہ نہ ہوں۔
5- برج اسد Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج کا دن آپ کے لئے نفع بخش ثابت ہوسکتا ہے، لیکن ذہن الجھن کی کیفیت رہ سکتی ہے۔ دوستوں سے ملیں گے اور فائدہ اٹھائیں گے۔ آپ بزرگوں سے دعائیں مل سکتی ہیں۔ گھر میں نیک کام ہوں گے۔ کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ روزگار پیشہ افراد کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ باہر جانے کا پروگرام ہوگا۔ آپ آج تمام کام بروقت انجام دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ تاہم، آپ کو منفی خیالات سے دور رہنا ہوگا۔
6- برج سنبلہ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آپ نے نیا کام شروع کرنے کے لئے جو منصوبہ بنایا ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یہ بہت موافق وقت ہے۔ کاروبار میں نفع کا بھی امکان ہے۔ ملازمت کرنے والے افراد کو ترقی ہو سکتی ہے۔ والد سے آپ کو فائدہ پہنچے گا۔ کنبہ میں خوشی کا ماحول رہے گا۔ شادی شدہ زندگی بھی اچھی رہے گی۔ سرکاری کام اچھے طریقے سے مکمل ہوں گے۔ آج کا دن اچھا رہے گا۔