اردو

urdu

ضرورت مندوں کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر: سونو سود

By

Published : Apr 28, 2021, 2:26 PM IST

ہندی فلموں کے مشہور اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے بجائے ضرورت مندوں کی مدد کرنا کہیں زیادہ بہتر کام ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی سونو سود غریبوں، مسکینوں، مزدوروں اور طلبا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ضرورت مندوں کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر: سونو سود
ضرورت مندوں کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر: سونو سود

سونو سود ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی سونو سود غریبوں، مسکینوں، مزدوروں اور طلبا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سونو سود اب تک ہزاروں لوگوں کی مدد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے بجائے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا کہیں بہتر کام ہے۔

سونو سود نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’آدھی رات کو بہت ساری کالز کے بعد اگر آپ ضرورت مندوں کے لئے بستر، کچھ لوگوں کے لئے آکسیجن کا بندوبست کرپاتے ہیں اور ان کی جانیں بچا پاتے ہیں تو قسم سے یہ 100 کروڑ والی فلم کا حصہ بننے سے لاکھوں گنا زیادہ اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ہم سُو نہیں سکتے جب اسپتال کے باہر بستر کے لئے لوگوں کی لائنیں لگی ہوں‘‘۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details