اردو

urdu

Tipu Express Renamed as Wodeyar Express 'ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام میں تبدیلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت بھری سیاست کا ثبوت'

By

Published : Oct 13, 2022, 6:24 PM IST

ٹیپو ایکسپریس کے نام میں تبدیلی کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام کو تبدیل کرنا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت بھری سیاست کا ثبوت ہے۔ Former CM Siddaramaiah Slams BJP

Tipu Express Renamed as Wodeyar Express
'ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام میں تبدیلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت بھری سیاست کا ثبوت'

بنگلور: میسور کے ایم پی پرتاپ سمہا کی درخواست پر میسور اور بنگلور کے درمیان دوڑنے والی ٹیپو سوپر فاسٹ ایکسپریس کے نام کو بدل کر "وڈیئر ایکسپریس" رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے مرکزی بی جے پی حکومت کے ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام تبدیل کرنے کو غیر ضروری سیاست قرار دیا۔ Former CM Siddaramaiah on Tipu Express issue

'ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام میں تبدیلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت بھری سیاست کا ثبوت'

متعدد سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وڑیئر کے نام کی ٹرین ضرور نکالی جائے لیکن ٹیپو کا نام بدل کر نہیں۔ اس معاملے پر سابق چیف منسٹر و اپوزیشن لیڑر سدرامیہ نے کہا کہ ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام میں تبدیلی کرنا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت بھری سیاست کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MIM on Tipu Sultan: 'ٹیپو سلطان کے مخالفین ملک کے دشمن ہیں'

ABOUT THE AUTHOR

...view details