اردو

urdu

By

Published : Mar 14, 2023, 10:01 AM IST

ETV Bharat / bharat

Fire Breaks Out At Scrap Godowns گجرات میں اسکریپ کے دس گودام میں شدید آتشزدگی

ضلع ولساڈ میں سکریپ کے 10 گودام میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔Fire breaks out at 10 scrap godowns in Valsad

ولساڈ میں سکریپ کے دس گودام میں شدید آتشزدگی
ولساڈ میں سکریپ کے دس گودام میں شدید آتشزدگی

ولساڈ: ریاست گجرات کے ضلع ولساڈ کے واپی علاقے میں منگل کی علی الصبح سکریپ کے 10 گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی کئی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں، فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ اس حادثہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام آتشزدگی کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ بتادیں کہ ریاست تمل ناڈو کے ضلع مدورائی میں بھی آج صبح آتشزدگی کا ایک معاملہ سامنے آیا جہاں پرانے اسپیئر پارٹس کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ کا جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تمل ناڈو کے حکام نے بتایا کہ گجرات کے ضلع ولساڈ میں آتشزدگی کے واقعہ سے قبل آج صبح مدورائی میں پرانے اسپیئر پارٹس کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، فی الحال راحت و رسانی کا تیزی سے جاری ہے۔

۔

مزید پڑھیں:۔Fire in Dhanbad دھنباد کے اپارٹمنٹ میں شدید آتشزدگی، 13 کی موت، کئی جھلس گئے

حکام نے بتایا کہ پیر کو ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں فرنیچر کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں رام مندر کے قریب صبح 11 بجے لگی تھی۔ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details