اردو

urdu

Ajay Rai Remarks On Smriti Irani اسمرتی ایرانی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر کانگریس لیڈر کے خلاف ایف آئی آر

By

Published : Dec 20, 2022, 10:45 PM IST

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف دئیے گئے قابل اعتراض بیان سے ناراض بی جے پی کی ایک لیڈر نے کانگریس کے ریاستی اکائی کے ریجنل صدر اجے رائے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ Ajay Rai Remarks On Smriti Irani

Etv Bharat
Etv Bharat

سونبھدر: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف دئیے گئے قابل اعتراض بیان سے ناراض بی جے پی کی ایک لیڈر نے کانگریس کے ریاستی اکائی کے ریجنل صدر اجے رائے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ دراصل پیر کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لئے کانگریس کے ریجنل صدر وجے رائے سونبھدر آئے تھے۔ انہوں نے مرکزی وزیر و امیٹھی سے ایم پی اسمرتی ایرانی کے حوالے سے کہا کہ وہ امیٹھی آتی ہیں اور لٹکے جھٹکے دکھا کر چلی جاتی ہیں۔ Ajay Rai Remarks On Smriti Irani

رائے کے بیان سے ناراض سونبھدر بی جے پی خاتون مورچہ کی صدر پشپا سنگھ نے رابرٹس گنج کوتوالی میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ پشپا سنگھ نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ کانگریس نیتا نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف بیحد قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ان کا یہ بیان ہم بہنوں کے لئے بے حد شرمنا ک اور کانگریس کی مایوسی پسند نظریہ کا مظہر ہے۔ رابرٹس گنج کوتوالی پولیس دفعہ354(ک)،501 و 509 کے تحت مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details