اردو

urdu

By

Published : Jun 20, 2021, 1:24 AM IST

ETV Bharat / bharat

کولگام میں کسانوں نے سڑک کی توسیع کا کام روک دیا

ضلع کولگام کے کنڈ علاقہ میں کسانوں نے سڑک کی توسیع کا کام روک دیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں مناسب معاوضہ ادا نہیں کیا ہے جس کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

کولگام میں کسانوں نے سڑک کی توسیع کا کام روک دیا
کولگام میں کسانوں نے سڑک کی توسیع کا کام روک دیا

کسانوں نے حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ ادا نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کی توسیع کا کام روک دیا۔ زمین مالکان کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے انہیں موجودہ قیمت کے تحت معاوضے کی رقم اب تک ادا نہیں کی ہے۔

کولگام میں کسانوں نے سڑک کی توسیع کا کام روک دیا

اس لیے زمین کے مالکان سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ متاثرہ کسانوں نے کہا کہ سڑک کی کشادگی کے سبب کئی کسانوں کی زمینیں چلی گئیں اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے معاوضہ کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جب تک انہیں معاوضہ نہیں مل جاتا تب تک سڑک کی تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی۔کسانوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور غریب کسانوں کو معاوضہ ادا کریں۔

یہ بھی پڑہیں : سرینگر پریس کالونی میں دوکانداروں کا احتجاج

ڈی ڈی سی ممبر کنڈ شیخ گلزار احمد نے کہا کہ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اس معاملہ میں بات کی ہے اور انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں معاوضہ ادا کیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details