شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں آج صبح سات بجے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے مولو چتراگام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔
Encounter In Shopian شوپیاں میں تلاشی مہم جاری
شوپیاں کے چترگام علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، تاہم انکاؤنٹر کے بعد علاقے میں خاموشی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
شوپیاں میں انکاؤنٹر شروع
مزید پڑھیں:۔ Encounter in Shopian: شوپیاں میں انکاؤنٹر اندھیرے کے سبب روک دیا گیا
ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔
Last Updated : Sep 30, 2022, 8:34 AM IST
TAGGED:
شوپیاں میں انکاؤنٹر شروع