ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پچھلے ہفتے کورونا انفیکشن کے تقریباً دس معاملات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمۂ صحت نے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے سبھی کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کی جانچ کرتے ہوئے تمام سینٹرز میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ویکسینیشن سینٹر کا جائزہ لیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے ویکسینیشن سینٹر کا جائزہ لیا ضلع انتظامیہ نے کورونا انفیکشن کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے ضلع کی مختلف تحصیلوں کے کمیونیٹی ہیلتھ سینٹرز پر ویکسینیشن کی رفتار اور سیکنڈ ڈوز لینے والوں کی تعداد میں کمی درج کی شکایت ملنے سے ضلع مجسٹریٹ نے موانه سی ایچ سی پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:۔Vaccination Center: مذہبی مقامات میں سب سے پہلے لکھنؤ کی عیدگاہ کو ویکسینیشن سینٹر کا اعزاز
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تیسری لہر کا خطرہ باقی ہے، ایسے میں سبھی کو ویکسین کی پہلی ڈوذ کے علاوہ دوسری ڈوذ کو بھی سنجیدگی سے لگوانے کی بات کہی جارہی ہے۔
انہوں نے تحصیلوں کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں پر ویکسینیشن کے لیے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ویکسینیشن کی رفتار میں بھی تیزی لانے کی بات کہی، ساتھ ہی عوام سے ویکسین کی دونوں ڈوز لینے کی اپیل کی۔