اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2023, 10:29 PM IST

Updated : Feb 4, 2023, 7:42 AM IST

ETV Bharat / bharat

World Cancer Day زہریلی گیس سے متاثر آبادی میں کینسر کی شرح 2.5 فیصد سے بھی زیادہ

گیس متاثرین تنظیم نے آج یوم عالمی کینسر کے موقعے پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں تنظیم کے ذمہ داران نے کمیونٹی ہیلتھ سروے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونین کاربائیڈ کی زہریلی گیس سے متاثر آبادی میں کینسر کی شرح شہر بھوپال کی عام آبادی کے مقابلے میں 2.5 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

زہریلی گیس سے متاثر آبادی میں کینسر کی شراء 2.5 فیصد سے بھی زیادہ
زہریلی گیس سے متاثر آبادی میں کینسر کی شراء 2.5 فیصد سے بھی زیادہ

زہریلی گیس سے متاثر آبادی میں کینسر کی شراء 2.5 فیصد سے بھی زیادہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 1984 میں پیش آئے گیس سانحہ کے بعد یونین کاربائیڈ کارخانے سے نکلے زہریلے کچرے سے زمینی آلودگی جس میں بڑی تعداد میں شہر کے لوگ متاثر ہوئے تھے۔ گیس متاثرین تنظیم نے آج یوم عالمی کینسر کے موقع پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں تنظیم کے ذمہ داران نے کمیونٹی ہیلتھ سروے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کے یونین کاربائیڈ کی زہریلی گیس سے متاثر آبادی میں کینسر کی شرح شہر بھوپال کی عام آبادی کے مقابلے میں 2.5 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

وہیں اس تنظیم نے اپنے سروے میں یہ بھی پایا کہ گیس متاثرین آبادی میں کینسر سے متاثر زیادہ تر خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کا فیصد زیادہ پایا گیا ہے۔ تنظیم کے مطابق پچھلے سال یونین کاربائیڈ کارخانے سے 2 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والی 1483 اہلخانہ کے گھر جاکر سروے کیا گیا تھا۔ ان میں گیس متاثرین کی تعداد 6185 ہے۔ ساتھ ہی تنظیم نے 5740 لوگوں کی معلومات جمع کی، جو کارخانے سے 8 کلومیٹر سے زیادہ دور رہتے ہے، جو کی 1984 کے گیس حادثے سے متاثر نہیں تھے۔ لیکن ایسے لوگوں میں بھی کینسر جیسی بیماری پائی جا رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق انہوں نے کمیونٹی کے انتخاب میں بہت احتیاط برتی تاکہ سماجی اور معاشی حالات میں گیس حادثے سے متاثر اور غیر متاثر دونوں آبادی ایک جیسی ہو۔ وہی تنظیم کے ذمہ دار پریم چند کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم کے ذریعے جس طرح سے سروے کیا گیا ہے، اسی طرح سے ریاستی حکومت بھی گیس متاثرین کا سروے کرے تاکہ حکومت کو پتہ چل سکے کی یونین کاربائیڈ کارخانے سے نکلی گیس اور اس کے زہریلے کچرے سے گیس متاثرین کتنی سنگین بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 1996 سے سنبھاونا کلینک زہریلی گیس اور آلودہ زمینی پانی کے رابطے میں آئے 36 ہزار سے زائد لوگوں کو دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اس تنظیم کے ذریعے لوگوں کی بازآبادکاری، ان کے علاج اور واجب معاوضے کے لیے مسلسل آواز بلند کرتی چلی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gas Leak in ECL Factory: ای سی ایل فیکٹری میں زہریلی گیس کی زد میں آکر دو مزدور ہلاک

Last Updated : Feb 4, 2023, 7:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details