اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ میں کپل مشرا اور پرورش ورما کی ویڈیو چلا کر افسران سے پوچھا گیا کہ اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں کی گئی؟
شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے ضمن میں دہلی اسمبلی کی ایک فلاحی کمیٹی نے متعلقہ افسران کو طلب کر کے اس کیس کا جائزہ لیا ہے۔
اسی سلسلے میں ایک اہم میٹنگ آج اسمبلی کے ایم ایل اے ہال میں منعقد ہوئی جس میں معاوضہ سے متعلق کیس کے جائزہ کے ساتھ ساتھ کئی ایسی ویڈیو چلائی گئیں جن میں فسادی اشتعال انگیزی کرتے اور فساد پھیلاتے ہوئے صاف نظر آ رہے ہیں۔
میٹنگ کے دوران آج بی جے پی لیڈر کپل مشرا اور پرویش ورما کی اشتعال انگیزی کا ویڈیو بھی چلایا گیا اور پرنسپل سیکرٹری ہوم سے پوچھا گیا کہ ان پر ایف آئی آر کیوں نہیں کی گئی ساتھ ہی کئی دیگر ویڈیو چلائے گئے جن میں فسادی صاف دیکھے اور پہچانے جا سکتے ہیں۔