اردو

urdu

وویکانند ریڈی قتل کیس، سی بی آئی تحقیقات کی اپیل

By

Published : Jan 29, 2020, 8:42 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:03 AM IST

وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا وویکا نند ریڈی قتل کیس کو سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کی ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی ہے۔

vivekanand reddy murder case
وویکانند ریڈی قتل کیس، سی بی آئی تحقیقات کی اپیل

وویکا نند ریڈی کی دختر کماری سنیتا نے اس سلسلے میں ایک عرضی عدالت میں داخل کرتے ہوئے بتایا کہ 15 افراد پر قتل کا انھیں شبہ ہے۔

سنیتا نے ریاستی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سِٹ انکوائری سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ گزرجانے کے باوجود پولیس نے ملزمین کو گرفتار نہیں کیا۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت چھ فروری کو مقرر کی ہے۔


وویکا نند ریڈی قتل معاملے کو لیکر اُس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور موجودہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا، سنیتا نے اس ضمن میں کہا کہ وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد جگن نے اس معاملے کو نظر انداز کردیا ہے۔ سنیتا نے عدالت میں کہا کہ سٹ انکوائری میں انھیں یہ شک ہیکہ اصل ملزم چھوٹ جائیں گے۔

ہائی کورٹ نے حکومت سے سوال کیا کہ اس کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے سی بی آئی کے حوالے کرنے میں کیا مسئلہ ہے، تاہم اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے عدالت نے حکومت کو ہدایت دی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details