اردو

urdu

دفعہ 370 کی منسوخی پر والمیکی سماج میں خوشی کی لہر کیوں؟

By

Published : Aug 5, 2019, 3:36 PM IST

Updated : Aug 5, 2019, 3:50 PM IST

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ہٹانے کی سفارش کی، جس کے بعد مختلف حلقوں اور طبقوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

valmiki samaj on arcticle 370


جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ہٹانے کی سفارش کے بعد جموں میں بسے والمیکی سماج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دراصل والمیکی سماج کو سنہ 1954 میں جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے صاف صفائی کے کام کے لیے لایا گیا تھا اور مبینہ طور پر ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں ریاست جموں و کشمیر میں تمام حقوق دیے جائیں گے۔

دفعہ 370 کی منسوخی پر والمیکی سماج میں خوشی کی لہر

لیکن بتایا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر میں والمیکی سماج کو دفعہ 370 کی وجہ سے حقوق حاصل نہیں ہو سکے لیکن جب آج دفعہ 370 کو ختم کر دینے کا فیصلہ کیا گیا تو والمیکی سماج میں خوشی کا ماحول ہے۔

Last Updated : Aug 5, 2019, 3:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details