اردو

urdu

اترپردیش: راجیہ سبھا کے لیے ضمنی انتخاب

By

Published : Nov 15, 2019, 7:59 AM IST

اترپردیش کی ایک راجیہ سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔ یہ سیٹ سماجوادی رہنما اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزین فاطمہ کی تھی، جس سے وہ مستعفی ہو چکی ہیں۔

اترپردیش: راجیہ سبھا کے لیے ضمنی انتخاب

سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں کی اہلیہ تزین فاطمہ کے اسمبلی رکن بننے کے بعد راجیہ سبھا سیٹ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی ہے۔ اب اس پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔

اترپردیش: راجیہ سبھا کے لیے ضمنی انتخاب

لہذا یوپی چیف الیکٹرول آفیسر اجے کمار شکلا نے اس سیٹ کے لیے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

پرچہ نامزدگی کی تاریخ 25 نومبر 2019 طے کی گئی ہے۔ وہیں پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 2 دسمبر ہے۔

نام واپسی 5 دسمبر۔

ووٹنگ کی تاریخ 12 دسمبر۔

ووٹنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک۔

نتیجے کا اعلان 12 دسمبر شام پانچ بجے سے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details