اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹوئٹر کی خدمات پھر سے بحال - ٹوئٹر خدمات عارضی طور پر مسدود

بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے لاکھوں صارفین نے آج کچھ دیر کےلیے ٹوئٹر کو مسدود پایا جبکہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کچھ وقت کے لیے پوری طرح ڈاؤن ہوگئی تھیں۔

twitter service down
ٹوئٹر خدمات عارضی طور پر مسدود

By

Published : Oct 28, 2020, 8:49 PM IST

Updated : Oct 28, 2020, 9:45 PM IST

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھارت کے ہزاروں صارفین نے ٹوئٹر کا ہوم پیج نہ کُھلنے کی شکایت کی۔ تقریباً رات 8 بجے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مسدود ہوگئی۔

اس دوران صارفین نہ لاگ اِن کرپا رہے تھے، نہ ہی ٹوئٹر کے پیغامات کو موصول کر پا رہے تھے اور نہ ہی ٹوئٹر سے کسی طرح کے میسیجز بھیج پا رہے تھے۔ ہوم پیج پوری طرح مسدود رہا۔

آئی فون، اینڈرائیڈ اور وِنڈوز ورژن میں بھی یہی تکنیکی خرابی دیکھی گئی۔ بعدازاں ٹوئٹر کو بحال کردیا گیا۔ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے لیے مسدود رہنے کے بعد ٹوئٹر کا ہوم پیج دوبارہ بحال ہوگیا اور صارفین، پیامات بھیجنے اور موصول کرنے لگے۔

اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر کی خدمات بھارت کے علاوہ ملائشیا، انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں بھی مسدود ہوگئی تھیں۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details