اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برسات میں صفائی پر ہو خاص توجہ

عالمی مہلک وبا کوروناوئرس سے تحفظ کے پیش نظر یوگی آدیتہ ناتھ نے عوام سے برسات کے موسم میں صفائی پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی درخواست کی ہے۔

برسات میں صفائی پر ہو خاص توجہ
برسات میں صفائی پر ہو خاص توجہ

By

Published : Jun 29, 2020, 8:48 PM IST

اترپردیش وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے برسات میں صفائی پر خاص دینے اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن اور برسات کے موسم میں متعدد بیمار یوں کے پھیلاؤ کے پیش نظر موثر کاروائی ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اَن لاک نظم کا جائزہ لے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ گوتم بدھ نگر اور غازی آباد کے ساتھ ہی پورے میرٹھ ڈویژن میں پوری مستعدی برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 ہسپتالز میں سہولیات کو چست درست رکھا جائے، اور کووڈ-19 ہسپتالز میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں آکسیجن کی غیر منقطع فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف متعینہ راؤنڈ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پپرامیڈکز کے ذریعہ مریضوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔24 گھنٹے میں کم سے کم ایک بار مریض کے اہل خانہ کو مریض کے صحت کی جانکاری دی جائے، اور 108،102 اور اے ایل ایس ایمبولنس خدمات کو پوری طرح سے مستعد رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ٹیسٹنگ اہلیت میں مسلسل اضافہ کے احکامات دیے، اور انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اہلیت بڑھانے کے لیے مختلف اداروں میں دستیاب سہولیات کو پورا استعمال کیا جائے۔

اتوار کو ریاست میں 22378 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، جبکہ ریاست میں 25 سرکاری اور 17 پرائیویٹ لیب ٹیسٹنگ کا کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details