اردو

urdu

'اگر سی اے اے اچھا ہوتا تو لوگ احتجاج نہ کرتے'

By

Published : Jan 12, 2020, 10:02 AM IST

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سی اے اے اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے مسائل پر بات چیت کی، اس دوران انھوں نے کہا کہ 'اگر شہریت ترمیمی قانون اچھا کام ہوتا تو لوگ احتجاج کیوں کرتے؟'

Om prakash chautala on caa and jnu jamia matter
'اگر سی اے اے اچھا ہوتا تو لوگ احتجاج نہ کرتے'

ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور انڈین نیشنل لوک دل کے سپریمو اوم پرکاش چوٹالہ میوات کے ضلع نوح آئے ہوئے تھے، اس دوران انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون اگر عوام کی فلاح کیلئے ہوتا تو لوگ سڑکوں پر نہیں اترتے۔'

'اگر سی اے اے اچھا ہوتا تو لوگ احتجاج نہ کرتے'

انہوں نے کہا کہ 'اتنا ہی نہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 542 پارلیمانی سیٹ پر کسی ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا۔ اور ویسے یہ پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس کا ڈھونگ کرتی ہے۔'

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اورجامعہ ہی کی بات نہیں ہے ملک میں نوجوانوں میں غصہ ہے وہ سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔'

ملک کے نوجوانوں میں کئی باتوں کو لے کر غصہ ہے۔ اور جب نوجوان انقلاب لاتے ہیں تو حکومتیں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details