اردو

urdu

مسلم سرکاری ملازم ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش

By

Published : Apr 15, 2020, 5:25 PM IST

راجستھان میں مسلم سرکاری ملازمین پر مبنی تنظیم 'رکما' ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہے۔

راجستھان میں کورونا وائرس
راجستھان میں کورونا وائرس

راجستھان میں مسلم سرکاری ملازمین کی ایک تنظیم ہے جس کا نام رکما ہے۔ یہ تنظیم ریاست کے مختلف اضلاع میں اپنے کارکنان کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کررہی ہے۔

مسلم سرکاری ملازم ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران عوام کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے اب سرکاری مسلم ملازمین نے بھی اپنی کمر کس لی ہے، اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راجستھان کے مسلم سرکاری افسر ملازم کی تنظیم 'رکما' ان ضرورت مند لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچا رہے ہیں۔

اس تنظیم کے تمام کارکنان روزانہ صبح اور شام ایسے لوگوں کو تک ضروری سامنان پہنجاتے ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں یا جو مہاجر مزدور ہیں۔

تنظیم کے جے پور ضلع صدر وکی احمد نے بتایا کہ ریاست راجستھان میں اور خاص طور پر الور، کوٹہ، باڈمیر، ٹونک، جسلمیر، جے پور، اجمیر، چتوٹ گڈھ سمیت دیگر اضلاع میں ہماری تنظیم کی جانب سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس مہم کے تحت جو ضرور ت مند لوگ جہاں پر بھی رہ رہے ہیں ان سبھی لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لوگ لاک ڈوان جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details