اردو

urdu

'ایک شام پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کے نام '

By

Published : Mar 3, 2019, 3:02 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے گرمٹکال ٹاؤن میں اہلیان گرمٹکال کے زیراہتمام ایک شام پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کے نام سے نعتیہ وادبی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

mushaira

مشاعرے کے آغاز میں پلوامہ میں ہلاک ہوئےجوانوں کے احترام میں کھڑے ہو کر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

mushaira

اس موقع پر اعظم اثر، قاضی انور، حامد سلیم، فضل افضل، افتخار عبید، راشد ریاض، مقیم باگ، نور دلکش، مسرور نظامی، وحید راز، نوید انجم، شاہد، ڈاکٹر رفیق، سوداگر، شکیل ظہیر آبادی، اوصاف مجاہد، خادم اظہر منان رہبر، وہ دیگر کرناٹک آندھراپردیش تلنگانہ مہاراشٹر سے آئے مہمان شعراء کے علاوہ مقامی شعرائے کرام نے اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

اس مشاعرے کی خاص بات یہ رہی کہ مشاعرے میں شامل تمام شعراء کرام نے قومی یکجہتی، امن و امان، وطن پرستی، وہ بھائی چارگی پر مشتمل کلام سنا کر سامعین کا دل جیت لیا۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعر استاذ محب کوثر نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details