آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں 25لاکھ سے زیادہ کورونا کے ٹسٹ کروائے گئے ہیں۔
ہر دس لاکھ میں سے 47,459افراد کے یہ معائنے کئے گئے۔ وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہاکہ اس وبا سے اے پی میں اموات کی شرح 0.89فیصد ہی ہے۔کلسٹرس میں 85تا90فیصد ٹسٹ کروائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی مثبت معاملات کا پتہ چلایاجارہا ہے جس سے اموات کی شرح میں کمی میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ طبی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الگ تھلگ رکھنے کا انتظام بھی حکومت کی جانب سے کیا جارہا ہے۔کوویڈ وبا کے وقت ریاست میں وائرالوجی لیب نہیں تھا تاہم اب ہر ایک کروڑ افراد میں سے تقریبا47000افراد کے معائنے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں لیابز کی سہولیات دستیاب ہیں۔