اردو

urdu

By

Published : Nov 20, 2019, 3:29 PM IST

ETV Bharat / bharat

'شہریت بل کے خلاف سڑک سے سنسد تک آندولن کریں گے'

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے ای ٹی وی بھارت سے شہریت بل پر مفصل گفگتگو کی۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریت بل سے سب سے زیادہ آسام کی عوام متاثر ہوگی۔

'شہریت بل کے خلاف سڑک سے سنسد تک آندولن کریں گے'

این آر سی میں لاکھوں لوگوں کی شہریت مشکوک ہوجانے اور پھر پارلیمنٹ میں مذہبی جانبداری پر مشتمل شہریت ترمیمی بل لانے کے خلاف آسام میں مخالفتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسے آسام کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ ایسا کہنا ہے اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کا، جو سرمائی اجلاس میں شہریت بل پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

'شہریت بل کے خلاف سڑک سے سنسد تک آندولن کریں گے'


مولانا اجمل نے ای ٹی وی بھارت کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جس طرح زور زبردستی سے طلاق اور کشمیر کا قانون منظور کروالیا، ہو سکتا ہے کہ شہریت ترمیمی بل بھی منظور کرالے، مگر ہم اس کی مخالفت سے باز نہیں آئیں گے، بلکہ پوری طاقت سے پارلیمنٹ اور سڑک پر اس کی مخالفت کریں گے۔


ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ تھوڑے وقت کے فائدے کے لئے حکمران طبقہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے، مگر ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ جمہوریت ہے، یہاں زور زبردستی زیادہ دن نہیں چلتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details