اردو

urdu

پڈوچیری میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

By

Published : Apr 13, 2020, 9:39 PM IST

پڈوچیری میں پیر کے روز كورونا وائرس کے پیش نظر ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Lockdown in Puducherry extends until April 30
پڈوچیری میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

ریاستی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے میٹنگ کے بعد یہ اطلاع میڈیا کو دی۔

کورونا کی وجہ سے 21 دن کے لاک ڈاون کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہفتہ کو وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ ہوئی تھی جس میں لاک ڈاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے بنی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی کل صبح دس بجے قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاون سے متعلق اہم اعلان کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details