اردو

urdu

نیشنل کانفرنس کا الیکشن کمشنر کو خط

By

Published : Dec 1, 2020, 10:15 PM IST

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما کو ایک خط لکھا ہے جس میں انھوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں غیر ضروری اور بلا جواز انتظامی مداخلت کے تناظر میں پائے جانے والی خدشات سے الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا ہے۔

letter of nc to election commissioner
علی محمد ساگر نے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما کو ایک خط لکھا

ڈی ڈی سی الیکشن کے لیے انتخابی انتظامات میں حکومتی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی طرف سے جونہی کوئی امیدوار کھڑا کیا جاتا ہے تو اسے سیکیورٹی کے نام پر فوری طور پر کسی محفوظ مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں محدود کردی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ رائے دہندگان تک کوئی بھی رابطہ بنانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔

انتخابات کی غیر جانبداری سے متعلق خدشات میں اُس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب آخری لمحات میں پولنگ مراکز کو ناقابل رسائی اور نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ہوٹلوں میں بند امیدواروں کا معاملہ بھی ریاستی الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لایا اور کہا کہ مذکورہ اُمیدواروں کی تمام سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں اور انہیں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس سے وہ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منظور نظر اُمیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے بھی دیگر اُمیدواروں کے خدشات کو تقویت ملتی ہے، ایس ایس سی میئر کے انتخاب میں جس انداز سے پولیس نے مداخلت کی وہ بھی جمہوری عمل میں انتظامیہ کی غیر مناسب مداخلت کے مترادف ہے اور یہ بات کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایس ایم سی انتخابات میں کس طرح سے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ضابطہ اخلاق اور جمہوری اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ساگر نے مزید لکھا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ ضروری اقدامات اٹھاکر اس بات کر یقینی بنائیں گے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کو ضلع ہیڈکوارٹروں پر ایسے مقامات پر رکھا جائے گا جس سے تمام اُمیدوار مطمئن ہوں۔ خود الیکشن کمیشن نے مختلف پریس کانفرنس کے ذریعے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی عمل آزاد اور منصفانہ ہوگا لیکن جو کچھ ہو رہا ہے اس نے الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details