اردو

urdu

اسرو کی تحقیق و ترقیات کے عمل کو کاروباری شکل دینا

By

Published : Dec 12, 2019, 3:57 AM IST

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ 6 مارچ 2019 کو کلّی طور پر حکومت ہند کے زیرِ اختیار مرکزی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت کے طور پر ایک نئی کمپنی قائم کی گئی ہے۔

اسرو کی تحقیق و ترقیات کے عمل کو کاروباری شکل دینا
اسرو کی تحقیق و ترقیات کے عمل کو کاروباری شکل دینا

جس کا نام' نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ ( این ایس آئی ایل ) 'ہے ۔ یہ کمپنی خلائی امور کے محکمے کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گی اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) کے مراکز اور ڈی او ایس سے ملحقہ اکائیوں میں انجام دی جانے والی تحقیق و ترقیاتی سرگرمیوں کو کاروباری شکل دینے کے لیے کام کرے گی ۔

این ایس آئی ایل کی تجارتی سرگرمیاں ، خاص طور پر بھارتی صنعتوں کو ٹیکنا لوجی منتقلی میکنزم کے ذریعے خلائی نظام کی تیاری کے لائق بنانے میں مدد دینا ہو گا ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ کمپنی بھارتی خلائی پروگرام کے نتیجے میں حاصل ہونےوالے تجارتی مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے بھی مواقع تلاش کرے گی ۔
این ایس آئی ایل نے اپنے قیام کے ساتھ ہی تجارتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details