اس کے ساتھ ہی بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 82 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 97،894 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 51،18،254 ہوگئی ۔
اس دوران 1،132 متاثرہ مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83،198 ہو گئی ہے اور 82،719 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40،25،080 ہو گئی ہے ۔
صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز 14،043 سے بڑھ کر 10،09،976 ہوگئے ہیں۔
ملک میں ایکٹو کیسز 19.73 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 78.64 فیصد ہے ، جبکہ شرح اموات 1.63 فیصد ہے۔