اردو

urdu

'سود کی شرح کم کرنے کا فیصلہ غیر سنجیدہ اور ناقص'

By

Published : Apr 2, 2020, 10:31 AM IST

کانگریس نے مرکزی حکومت کی جانب سے چھوٹی سیونگ اسکیمز پر شرح سود کو کم کرنے کے فیصلے کو غیر منطقی اور مہلک قرار دیا ہے۔

'حکومت کی سود کی شرح کم کرنے کا فیصلہ غیر سنجیدہ  اور ناقص'
'حکومت کی سود کی شرح کم کرنے کا فیصلہ غیر سنجیدہ اور ناقص'

کانگریس کے ترجمان جیویر شیرگل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسے وقت میں جبکہ ملک وقوم کورونا وائرس کے بحران سے دوچارہے، متوسط طبقہ، نچلے طبقے، کسان، پنشنرز، خواتین معاشی تنگی کے دور سے گزر رہے ہیں، ایسی صورت میں بی جے پی حکومت نے معاشی ریلیف دینے کے بجائے، سود کی آمدنی کی شرح کے ذریعے 'قانونی وارنٹ جاری کر دیا ہے، جس سے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کے لیے بدترین اقتصادی اور معاشی تنگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے'۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے سے جمع کرنے والے 30 کروڑ لوگ متاثر ہوں گے اور 90 کروڑ افراد کی آمدنی چھینی جائے گی، انہوں نے زور دے کر کہا 'سود کی شرح میں کی گئی کٹوتی غیر تسلی بخش اور تقریبا 30 کروڑ جمع کرنے والوں یا 90 کروڑ افراد کی آمدنی کو ختم کردے گی، جنہوں نے مختلف چھوٹی سیونگ اسکیموں میں 14 لاکھ کروڑ جمع کروائے ہیں'۔

جے ویر شیر گل نے مزید کہا 'آج کورونا وائرس کی وجہ سے خراب معاشی بحران سے ملک دوچار ہے ایسے میں لوگوں کی آمدنی پہلے سے ہی کم ہے، سرمایہ کاری کے راستے، مارکیٹ، روزگار کے مواقع بھی کم ہو رہے ہیں، ایسی صورت میں بی جے پی نے سود کی رقم کو کم کرکے اپنا فائدہ اٹھایا ہے، جو کہ جمع کرانے والے صارف کے لیے ایک خطرناک قدم ہے۔

جیویر شیرگل نے مزید کہا سود کی شرح میں کمی کے فیصلے کے تقریبا 19 ہزار کروڑ جمع کنندگان کی آمدنی کے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور اس کا بجا طور پر مرکز کو فائدہ ہے، لہذا کانگریس حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لے کیونکہ وہ اس ملک کے کروڑوں جمع کنندگان کو متاثر کررہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی کہا کہ جاری معاشی بحران کی شدت، متوقع معاشی افسردگی اور کساد بازاری کو مدنظر رکھتے ہوئے، بی جے پی حکومت کو بھی تنخواہ پانے والے متوسط طبقے اور ایم ایس ایم ای قرض دہندگان کے ای ایم آئی پرکم سے کم 3 ماہ کے قرض کے سود کو معاف کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔

اس سے قبل کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی سود کی شرح میں کی گئی کٹوتی مرکز کے فیصلے پر نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ 'مجھے معلوم ہے کہ بعض اوقات حکومت احمقانہ مشوروں پر عمل کرتی ہے، لیکن میں حیران ہوں کہ یہ مشورہ کتنا زیادہ احمقانہ ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details