اردو

urdu

کرتارپور راہداری پروگرام میں منموہن سنگھ شرکت کریں گے

By

Published : Oct 3, 2019, 6:45 PM IST

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کرتاپور صاحب جانے والے پہلے جتھے میں شامل ہونے کی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کی دعوت قبول کرلی ہے۔

منموہن سنگھ

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ نے وزیراعلی کی نو نومبر کو کرتارپور گردوارہ صاحب جانے والے پہلے قافلے میں شامل ہونے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ وہ سلطان پور لودھی میں منعقد ہونے والی اہم تقریب میں بھی شامل ہوں گے۔
اس سے قبل مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کر کہا تھا کہ وہ آج صبح ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرکے انہیں گرونانک دیو کے یوم پیدائش پر منعقد ہونے والے پرکاش فیسٹول کی اہم تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ سے اس موقع پر شری کرتارپور صاحب گردوارہ کے پہلے جتھے میں شامل ہونے کی درخواست بھی کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ مہینہ کہا تھا کہ ان کی حکومت کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت دے گی۔ انہوں نے کہاتھا کہ وہ سکھ برادری سے ہیں اس لئے انہیں دعوت بھیجی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details