اردو

urdu

جماعت اسلامی پر عائد پابند ناقابل قبول: کشمیر ٹریڈرز ایسوسی ایشن

By

Published : Mar 4, 2019, 12:12 PM IST

کشمیر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر لگائی گئی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری و غیر آئینی قرار دیا۔

ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل بشیر احمد نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر مرکزی حکومت کی طرف سے پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ایک مذہبی اور رفاہی جماعت ہے اور مقامی لوگوں کے لئے انہوں نے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔

اُن کے مطابق جماعت اسلامی جموں و کشمیر نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔ جماعت نے اب تک 400 سے زائد اسکولز کھولے ہیں جبکہ حکومت اتنے اسکول قائم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اُن تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے جو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جمعرات کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے نام پر اور کئی طرح کے سنگین الزامات کے تحت جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پانچ سال کی پابندی لگائی تھی۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی جماعت اسلامی پر لگائی گئی پابندی کی کھلے لفظوں میں مذمت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details