اردو

urdu

بدایوں: سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت

By

Published : Oct 29, 2019, 3:12 PM IST

بدایوں جارہی روڈویز کی ایک بس نے گنگاپور گاؤں کے نزدیک بائیک کو ٹکر ماردی جس میں باپ بیٹے کی موت ہوگئ۔


ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے قادر چوک علاقے میں روڈویز بس کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی۔


پولیس کے مطابق اسہیت علاقے کے محلہ سرائے کنیا باشندہ اقرار (48) گذشتہ رات بائیک سے اپنے بیٹے اکرم (22) کے ساتھ اپنی سالی گڑیا کو اس کےگھر گرام سرائے چھوڑنے جارہاتھا۔

آدھی رات 12 بجے گنج ڈنڈوارا سے بدایوں جارہی روڈویز کی ایک بس نے گنگاپور گاؤں کے نزدیک بائیک کو ٹکر ماردی۔


پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں اقرار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اکرم کی حالت کو نازک ہوتادیکھ ڈاکٹروں نے اسے علی گڑھ ریفر کردیا۔ راستے میں اکرم نے بھی دم توڑدیا۔

وہیں گڑیا شدید طور سے زخمی ہوگئی جس کا علی گڑھ میں علاج چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details