اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2020, 7:45 PM IST

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد: سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کینڈل مارچ

کوئی دن ایسا نہیں گزررہا ہے جب اورنگ آباد شہر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ یا ریلی نہ نکالی جارہی ہو، پولیس کمشنریٹ میں احتجاج کے لیے درخواستوں کا انبار لگا ہوا ہے۔

کینڈل مارچ
کینڈل مارچ

اورنگ آباد پولیس مظاہرے یا ریلی کی اجازت مانگنے والی نووے فیصد درخواستوں کو مسترد کررہی ہے اس کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کینڈل مارچ

شہر میں کانگریس کی یوتھ ونگ این ایس یو آئی کی جانب سے پانچ جنوری کو کینڈل مارچ نکالا جارہا ہے یہ مارچ پیٹھن گیٹ سے بھڑکل گیٹ تک نکالا جائے گا اس کینڈل مارچ میں خواتین کی بھی شرکت متوقع ہے۔

کینڈل مارچ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ مودی کی ہٹلر شاہی کو گاندھی گیری کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details