اردو

urdu

آندھراپردیش: چتور میں سڑک حادثہ

By

Published : Feb 3, 2020, 2:40 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:14 AM IST

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔

accident-in-chittor-district-in-andhra-pradesh
آندھراپردیش کے ضلع چتور میں سڑک حادثہ

یہ حادثہ ضلع کے چتور کے چندراگری منڈل کے تونڈاواڈا کے قریب پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب تمل ناڈو آرٹی سی کی بس نے آٹو کو ٹکر مار دی۔
یہ افراد تمل ناڈو کی ایک مندر جاکر واپس ہورہے تھے۔ یہ بس تروپتی واپس ہورہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے تروپتی کے رویا ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے تین زخمیوں کی حالت کے تشویشناک ہونے پر ان کو پرائیویٹ ہسپتال لے جایاگیا۔
زخمیوں کی شناخت کے نیلاکانتا،ایم مدھوسدن نائیڈو،ایم سی نائیڈو،وی لوکیش،ایم گوپال نائیڈو،ایم سوگونا،ایم تلسماں اور ایم سنیتا کے طورپر کی گئی ہے۔ان میں سے گوپال نائیڈو،مدھوسدن نائیڈو اور نیلاکانتا نائیڈو شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس حادثہ کے فوری بعد تمل ناڈو آرٹی سی کی بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہوگئے۔
سڑک حادثات سے بچنے کے لیے ٹرافک قوانین پر عمل آواری کی ضرورت اور شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ کئی سڑک حاثات تیزر رفتار گاڑی چلانے سے بھی پیش آئے ہیں۔ زیادہ افراد کی سواری لیکر جانے سے بھی حادثے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:14 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details