جہاں ایک جانب ملک بھر میں کورونا نے کہرام مچا یا ہوا ہے اسی دوران میرٹھ میں سوائن فلو نے 81 افراد کو اپنی زد میں لے لیا ہے، میرٹھ کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق 81 افراد کے ٹسٹ کے دوران پتہ چلا کہ وہ سوائن فلو سے متاثر ہیں۔
انہوں نے مزید بتا یا کہ ان 81 افراد میں 20 پی اے سی کے اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔