اردو

urdu

India Corona Update کووڈ متاثرین کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ

By

Published : Apr 29, 2023, 1:54 PM IST

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7171 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ new corona cases in India

کووڈ متاثرین کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ
کووڈ متاثرین کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7171 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51314 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 9669 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.69 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 194134 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3875 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جس کے بعد ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

چھتیس گڑھ میں ایک بار پھر کورونا پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کورونا میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 369 کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 4,967 لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ کورونا سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آج سب سے زیادہ 35 مریض دھمتری میں پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رائے پور میں 34، درگ میں 29، راج ناندگاؤں میں 25، بلود میں 16، بیمتارا میں 13، بلودابازار میں 17، مہاسمنڈ میں 10، بلاسپور میں 25، جی پی ایم میں 30، رائے گڑھ میں 24، سرگوجا میں 21 متاثر ہوئے ہیں۔ کانکیر میں 24 سے متاثر ملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details