ETV Bharat / state

Bihar Assembly بہار اسمبلی اجلاس کے آخری دن بھی اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما وجے کمار سنہا نے میڈیا سے کہا کہ ہم نے اسپیکر سے کئی بار مطالبہ کیا کہ شراب سے ہوئی موت پر پانچ منٹ کے لئے ہی صحیح ایوان میں بحث کروالیں اور حکومت جواب دے کہ آخر کس کی غلطی سے چھپرہ میں اتنا بڑا سانحہ پیش آیا ۔Bedlam continues in Bihar Assembly over hooch tragedy

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 4:15 PM IST

اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ
اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

پٹنہ: بہار اسمبلی کا آخری اجلاس بھی اپوزیشن کے ہنگامہ کے نذر ہو گیا، دونوں ایوان میں صبح اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے تمام اراکین چھپرہ میں ہوئے شراب سے اموات پر نتیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اسپیکر کے ویل میں جا کر وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے، کاروائی نہیں چلنے دینے کی صورت میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری و قانون ساز کونسل کے اسپیکر دویش چندر ٹھاکر نے کاروائی کو ختم کر دیا اور اس طرح پانچ روزہ سرمائی اجلاس بغیر کسی بحث و مباحثہ کے ختم ہو گیا۔Bedlam continues in Bihar Assembly over hooch tragedy

اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

ایوان سے باہر نکلنے کے بعد بہار اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر وجے کمار سنہا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت کی تاناشاہی کی وجہ سے آخر کار آج اجلاس ختم ہو گیا. ہم لوگوں نے اسپیکر سے کئی بار مطالبہ کیا کہ شراب سے ہوئی موت پر پانچ منٹ کے لئے ہی صحیح ایوان میں بحث کرا لیں اور حکومت جواب دے کہ آخر کس کی چوک کی وجہ سے چھپرہ میں اتنا بڑا سانحہ پیش آیا اور حکومت قصوروارں پر کیا کاروائی کرے گی، مگر اپنی ذمہ داری سے بھاگتے ہوئے نتیش حکومت نے اپوزیشن کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا، ریاست میں شراب پر پابندی کا قانون نافذ ہے، اس کے باوجود شراب کی وجہ سے مسلسل کئی اضلاع میں موت واقع ہوئی ہے۔

وہیں قانون ساز کونسل میں حزب مخالف لیڈر سمراٹ چودھری اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ ایوان کے گیٹ پر کھڑے ہو کر احتجاج و مظاہرہ کیا. لیڈران ہاتھوں میں تختیاں لیے ہوئے نتیش کمار کو غریب مخالف بتاتے ہوئے استعفیٰ کی مانگ کر رہے تھے. سمراٹ چودھری نے اس موقع پر کہا کہ بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود زہریلی شراب سے چھپرہ میں درجنوں لوگ مر گئے، کہاں ہیں سوشان کی سرکار، جن لوگوں کی موت ہوئی ہے اس پر متاثرہ خاندان کو معاوضہ نہیں دیا جانا شرمناک ہے. حکومت جلد سے جلد متوفی کے اہل خانہ کو معاوضہ دے نہیں تو ہم لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔
مزید پڑھیں:Bihar Hooch Tragedy شراب سے اموات معاملے پر بہار اسمبلی میں اپوزیشن کا تیسرے دن بھی ہنگامہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.