اردو

urdu

کشمیری سکھ گلوکار ڈاکٹر دیپ سنگھ سے خصوصی بات چیت

By

Published : Apr 15, 2019, 9:54 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے سکھ گلوکار ڈاکٹر دیپ سنگھ نے 12 اپریل کو 'پنن کشمیر' کے عنوان سے اپنا تازہ کشمیری نغمہ ریلیز کیا۔

متعلقہ تصویر

ریلیز کے سلسلے میں ایک باضابطہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع مجسٹریٹ پلوامہ سید عابد رشید شاہ شرکت کی۔

اس نغمے کو مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں فلمایا گیا ہے۔

ڈاکٹر دیپ سنگھ نے گانے کے ذریعے کشمیر کی خوبصورتی کے علاوہ یہاں کا بھائی چارہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ گانا یوٹیوب پر دستیاب ہے۔

ویڈیو

ڈاکٹر دیپ گذشتہ کئی برسوں سے ریاست و بیرون ریاست پنجابی اور کشمیری نغمے گا رہے ہیں۔

انہوں نے اب تک متعدد خوبصورت پنجابی اور کشمیری نغمے گائے ہیں اور انہیں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڑ بھی ملے ہیں۔

عوام کی طرف سے حوصلہ افزائی ملنے پر ڈاکٹر دیپ نے کشمیری زبان کے فروغ اور کشمیر کے حالات کو بیان کرنے کے لئے کشمیری نغمے گانے شروع کردیئے ہیں۔

ڈاکٹر دیب سنگر نے یو ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا :' میں پیشے سے ڈاکٹر ہوں اور بچپن سے ہی گانے کا شوق رکھتا ہوں۔ میرے کشمیری نغموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details