20 سال تک چلتا رہا مقدمہ، فرخ آباد کی عدالت نے ملزم کو 7 ماہ قید کی سزا سنائی
Published : Jun 25, 2024, 2:38 PM IST
فرخ آباد:فرخ آباد کی ضلعی عدالت نے پیر کو ملزم کو 7 ماہ قید کے ساتھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ پولیس نے بتایا کہ 25 جنوری 2004 کو منوج کمار ولد سون لال ساکن کاکن ناگلا قیام گنج کو آواس وکاس سے تقریباً دو کلو افیون کی بھوسی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ کیس میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔ خصوصی جج انکت کمار نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزم منوج کو قصوروار پایا اور اسے سات ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔