دیش کے نوجوانوں کو راہل کا پیغام، انڈیا کی سنو، نفرت نہیں، نوکری چنو - Rahul message to youth - RAHUL MESSAGE TO YOUTH
Published : May 9, 2024, 5:43 PM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میسیج میں ملک کے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ہاتھ سے چناو نکل رہا ہے اس لیے انھوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب آپ کے دھیان کو بھٹکانہ ہے لیکن آپ کو بھٹکنا نہیں چاہیے۔ ملک میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، پی ایم مودی نے آپ سے دو کروڑ نوکری دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا، اس کے علاوہ نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی نافذ کرکے کے صرف اڈانی جیسے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ 4 جون کو ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہم ضمانت دیتے ہیں کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا کام شروع کر دیں گے۔