وزیر اعظم مودی کشمیر میں زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، دیکھیں لائیو نشریات - PM MODI LIVE FROM KASHMIR
Published : Jan 13, 2025, 12:37 PM IST
سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ضلع گاندربل میں سری نگر-سونمرگ ہائی وے پر واقع زیڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ، نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری، ایل جی منوج سنہا، مرکزی وزیر نیتی گڈکری، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت اجے ٹمٹا، ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما، ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی اور ایم پی غلام علی ڈاکٹر جتیندر بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اس سرنگ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹنل سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔